بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار،نائب صدر کاملا ہیریس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان

صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز وائٹ ہاؤس کے لیے اس سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے اپنی دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کی دوڑ سے الگ ہونے کے اعلان کے تقریباً 30 منٹ بعد، بائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیریس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے مختصر پیغامات کے پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے جانے والے اپنے ایک خط میں کہا ہے کہ ِ “آپ کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔ اوراگرچہ میرا یہ پختہ ارادہ رہا تھا کہ میں اس عہدے کے لیے دوبارہ منتخب ہو جاؤں، مجھے یقین ہے کہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنے عہدے کی باقی مدت کے لیے بطور صدر اپنے فرائض کی ادا ئیگی پر توجہ مرکوز کروں۔”

الیکشن کی دوڑ سے الگ ہونے کے اعلان کے تقریباً 30 منٹ بعد، بائیڈن نے نائب صدر کاملا ہیریس کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا جو شکاگو میں اگست کے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں نامزدگی کے لیے پارٹی کی پسندیدہ تھیں۔

“صدر نے لکھا، “آج میں کاملا کی اس سال ہماری پارٹی کی نامزدگی کے لیے اپنی مکمل حمایت اور توثیق کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ اب وقت آگیا ہےکہ ڈیموکریٹس متحد ہوں اور ٹرمپ کو شکست دیں۔”

تاہم صدر کی جانب سے خمایت کا مطلب نامزدگی نہیں ہے۔ اب ڈیموکریٹس کو فوری طور پر چند ہفتوں کے اندر صدارتی نامزدگی کے عمل میں ہم آہنگی لانے کی کوشش کرنا ہو گی۔ اور اتفاق رائے سے ایک نئے امیدوار کو نامد کرنا ہوگا۔

بائیڈن کی مدت صدارت جو 20 جنوری 2025 کی دوپہر کو ختم ہو رہی ہے، وہ اسےپوری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.