کالعدم تنظیموں کیخلاف حکومتی اقدامات کو نہیں مانتا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات کو نہیں مانتے، حکومتی اقدامات جعلی ہیں ۔کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو گرفتار نہیں بلکہ حفاظتی تحویل میں لیا گیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت آئینی اورجمہوری حق استعمال کرنے والوں پر تشدد کر رہی ہے جب کہ جنونی اور انتہاء پسند قوتوں کے سامنے ہتھیار ڈال رکھے ہیں، میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت  کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے، میں ان وزرا کی بات کر رہا ہوں جن کا ان تنظیموں کے ساتھ تعلق ہے، میرے کھانے اور دھوبی کے بل کو بھی نکال لیا جاتا ہے، اگر ہمت ہے تو احسان اللہ احسان پر بھی جے آئی ٹی بنائیں، ہمیں بلایا ہے تو دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو بھی بلائیں۔ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو اس لئے حراست میں لیا گیا تاکہ بھارتی طیارے انہیں اڑا نہ دیں۔ حکومت کیسے کالعدم  جماعتوں کی حمایت کرنے والوں کو اپنی کابینہ میں شامل کرسکتی ہیں۔

Comments are closed.