بھٹو کا نواسہ ہوں،یوٹرن نہیں لیتا،ہائبرڈ نظام کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں، بلاول بھٹو

گانچھے:چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگ فیصلے کرتے ہیں لیکن آپ کی بات نہیں سنتے، گلگت بلتستان کو سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی راج سے بچائیں گے۔

 گلگت بلتسان کے ضلع گانچھے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین پیپلپارٹی نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت سے جمہوریت کو بچائیں گے۔ بھٹو کا نواسہ ہوں، یوٹرن نہیں لیتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ملک کو تاریخی بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام دیا جبکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ ایسی غربت اور بےروزگاری کبھی نہیں دیکھی۔ آصف علی زرداری کے دور میں تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ اور پنشن میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا۔

 بلاول بھٹو کہناتھا کہ سندھ میں  گردے اور جگر ٹرانسپلانٹ کے مفت اسپتال بنائے ہیں، گلگت بلتستان میں بھی ایسے اسپتال بنائیں گے۔ ایوان میں گلگت کے مسائل اٹھاؤں گا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں کے لیے براہ راست  انتخابات  15 نومبر کو ہو رہے  ہیں جس کے لیے 7 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اسمبلی اراکین کی کل تعداد 33 ہے جن میں سے 24 کا انتخاب براہ راست ہوتا  ہے جبکہ 6 نشستیں خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹس کے لیے مختص  ہیں۔

Comments are closed.