چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اشرافیہ پر 1500 ارب روپے سبسڈی خرچ ہوتی ہے۔ حکومت میں آکر یہ سبسڈی ختم اور رقم غریبوں پر خرچ کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کے پاس 17 وزارتیں ایسی ہیں جو ختم ہونی چاہئیں تھیں ۔حکومت کے پاس ان وزارتوں کو چلانے کے لیے پیسہ نہیں ۔ حکومت میں آکر انہیں بند کردیں گے۔
اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں طلباء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور موسمیاتی تبدیلی اہم مسائل ہیں ۔ ان مسائل کے حل کے لیے میں نے خود ماہرین کے ساتھ بیٹھ کر منشور تیا رکیا ہے۔ معاشی بحران اورموسمیاتی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے بجٹ میں اضافہ کریں گے۔
Comments are closed.