خصوصی طیارے سے بلاول کی اچانک اسلام آباد آمد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے۔ واضح رہے کہ اتوار کو ٹھٹھہ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ تھا جس سے بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا تھا۔ اور کہا تھا کہ حکومت کے آخری 2 سال مجھے وزیراعظم بننے کا کہا گیا میں نے منع کردیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے ہمراہ سندھ کے سابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ، پی پی رہنما سہیل انور سیال بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ سے مجموعی طور پر آٹھ رہنما خصوصی طیارے سے وفاقی دارالحکومت آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت سازی سے متعلق مشاورت کے لیے بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد طلب کیا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.