بل گیٹس فائونڈیشن نے سیلاب متاثرین کےلئے 75 لاکھ ڈالرامداد فراہم کردی

فائونڈیشن سیلاب متاثرین کےلئے امداد ازسرنوترتیب دیگی،گیٹس فائونڈیشن کی جانب سےصحت کے مراکز اور زچگی و دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے بھی اضافی امداد کا اعلان،فاؤنڈیشن پولیو پروگرام میں 1200 ہیلتھ کیمپس کومعاونت فراہم کرے گی،بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر کرسٹوفر الیس کا مسعود خان کو خط

اسلام آباد : بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے تقریباً 7.5 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔فائونڈیشن نے حکومت پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کو معاونت فراہم کرنے کےلئے اپنی موجودہ گرانٹس کے مصارف کو ازسر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر کرسٹوفر الیس سفیر پاکستان مسعود خان کو لکھے گئے خط میں ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فاؤنڈیشن پولیو پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے چلائے جانے والے 1200 ہیلتھ کیمپوں کی بھی مدد کرے گی

انہوں نے مزید بتایا کہ فاؤنڈیشن تین زچگی ہسپتالوں کے لیے مزید امداد بھی فراہم کرے گی تاکہ ایسے ہسپتالوں کہ جن میں بے گھر ہونے والی خواتین کی دیکھ بھال کا بوجھ زیادہ ہے وہاں زچگی سے متعلقہ سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔

سفیر پاکستان کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی اور کیش ٹرانسفر کی مد میں چار ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔ کرسٹوفر الائیئس نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب ایک قومی المیہ ہے جو کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔ پاکستانی عوام۔ان کے گھروں اور انکی زمینوں پر سیلاب کے تباہ کن اثرات انتہائی غم انگیز ہیں ۔

سفیر پاکستان مسعود خان نے مشکل اور ضرورت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنے پر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔گلوبل ڈیولپمنٹ کے صدر الائیسنے مشکل حالات میں پاکستانی عوام کی ہمت کو سراہا اور دوبارہ زندگی شروع کرنے کے سفر میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments are closed.