ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پردھماکے،73 افراد جاں بحق
کرمان:ایران کے شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں 73 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آج چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کی برسی کےموقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے، دھماکوں میں73 افراد جاں بحق اور 171 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
معاون گورنر کرمان کا کہنا ہے کہ کرمان میں دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں۔ دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا، ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اسی قبرستان میں مدفون ہیں
Comments are closed.