غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق دارالحکومت طرابلس سے 90 کلومیٹر فاصلے پر واقع ساحلی شہر الخمس میں دو مختلف ساحلی مقامات سے اب تک کم از کم 27 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوچکی ہیں۔
ریڈ کراس سوسائٹی لیبیا کے مطابق برآمد ہونے والی لاشیں یورپ جانے کےخواہش مند افراد کی ہیں جنہوں نے اپنے سفر کے لیے دنیا کے سب سے خطرناک راستے کو منتخب کیا اور سمندر میں ڈوبنے کے بعد ان کی لاشیں بہہ کر ساحل پر آگئیں۔
سیکیورٹی اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ساحل پر ملنے والی لاشیں خراب حالت میں ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں لے جانے والے کشتی کئی روز قبل کسی حادثے کی وجہ سے تباہ ہوئی۔
اقوام متحدہ کے نقل مکانی ادارے کے مطابق رواں سال وسطی بحیرہ روم کے راستے میں خوفناک حادثات کے باعث 15 سو سے زائد افراد ڈوب چکے ہیں۔ بین الاقوامی ادارہ مہاجرین کے مطابق ایک ہفتے کے اندر 160 پناہ گزینوں کی موت ہوئی ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 1500 ہو چکی ہے۔
Comments are closed.