صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں دیسی ساختہ بم سے کیے گئے دھماکے میں تین افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہو گئے۔ حملے میں خضدار پریس کلب کے صدر بھی ہلاک ہوئے۔
حملے سے چند لمحے قبل کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار گاڑی کے ساتھ ساتھ سفر کر رہا ہے اور گاڑی کے دروازے کے ساتھ کچھ جوڑتا ہے اور پھر وہاں سے چلا جاتا ہے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد گاڑی میں دھماکا ہو جاتا ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو صوبہ سندھ کے بندرگاہی شہر کراچی سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ضلع خضدار کی حدود میں ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ یا تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
ایک ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران خضدار میں یہ دوسرا حملہ ہے۔
Comments are closed.