لاہور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام منعقدہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارت اور اسرائیل کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی تاریخ بھی ہمارے سامنے ہے، جب نہتے لاہوریوں نے ڈنڈوں سے بھارتی فوج کو پسپا کیا تھا۔
مولانا نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ماضی کو بھلا کر دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔
فلسطین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کو غیرقانونی ریاست قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل نےفلسطین پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس ناجائز قبضے کا مکمل ساتھ دے رہا ہے، جبکہ فلسطینی عوام اپنی آزادی کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ مولانا نے اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو مجرم ٹھہرایا اور اس کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں عملی اقدامات کیے جائیں اور اسرائیلی مظالم کا سخت نوٹس لیا جائے۔
Comments are closed.