برطانوی وزیر اعظم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ خطے میں اردن اور عراق جیسے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ ”اسرائیل کی سلامتی کے لیے کھڑا رہے گا۔‘‘
رشی سوناک نے کہا، ”میں اسرائیل پر ایرانی حکومت کے لاپرواہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ایران نے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے گھر کے عقب میں افراتفری کے بیج بونے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘‘
برطانوی وزیر اعظم نے بیان میں کہا کہ “اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر، ہم صورتحال کو مستحکم کرنے اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔ کوئی بھی مزید خونریزی نہیں چاہتا۔‘‘
Comments are closed.