ملکی برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ایک اچھی خبر، برطانیہ نے یورپی یونین سےا نخلا کے بعد پاکستان کو جی ایس اسکیم دینے کا فیصلہ کیاہے، پاکستانی مصنوعات کو برطانوی منڈیوں تک رسائی کے لیے خصوصی مراعات حاصل ہوں گی ، برطانیہ پاکستان کے لیے خصوصی تجارتی حیثیت برقراررکھے گا۔
برطانیہ کی جی ایس پی سکیم کااطلاق یکم جنوری 2021 سے ہوگاجس کے تحت پاکستانی مصنوعات کوبرطانوی منڈیوں تک رسائی کے لئے خصوصی مراعات حاصل ہوں گی۔۔ اسکیم کے تحت پاکستان کو یورپی یونین کے جی ایس پی پلس کے مساوی رعایتیں برقراررہیں گی۔
برآمدات کے لیے پاکستان کوستائیس عالمی کنونشنز سے مطابقت یقینی بنانا ہوگی جبکہ برطانیہ پاکستانی مصنوعات کو تین سال کے لیے ڈیوٹی فری رسائی دے گا۔
Comments are closed.