ضمنی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات، پنجاب کے 20 حلقوں میں صمنی انتخابات، این اے 245  کراچی کے ضمنی انتخابات اور پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مراسلے میں کہا کہ گزشتہ انتخابات میں  پاک فوج کے تعاون کے مشکور ہیں۔ گزشتہ عام  انتخابات  سمیت ضمنی و بلدیاتی میں انتہائی حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیا ۔ حالیہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان بلدیاتی انتخابات  میں بھی پاک فوج نے سیکورٹی کی خدمات احسن طریقے سر انجام دی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ ائندہ انے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں پاک فوج بہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے گی ، مراسلہ  میں کہا گیا کہ کراچی اور لاہور کے ضمنی انتخابات میں بد امنی اور پر تشدد واقعات پیش نظر پاک فوج کی خدمات طلب کی جا رہی ہیں ۔ سندھ بلدیاتی کا مرحلہ 26 جون، پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن 26 جون اور پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات  17 جولائی کو شیڈول ہیں۔ سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی اور این اے 245 کراچی میں 27 جولائی کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں

Comments are closed.