کابینہ اراکین کو محکمے تفویض،اسحاق ڈار وزیر خارجہ،محسن نقوی وزیر داخلہ

 وفاقی کابینہ کے ارکان کو محکمے تفویض کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔اسحاق ڈار وزیر خارجہ جبکہ محسن نقوی وزیر داخلہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ آصف وزیر دفاع ہوں گے جبکہ انہیں دفاعی پیداوار اور ہوابازی کے اضافی قلمدان بھی سونپے گئے ہیں۔احسن اقبال کو منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت دی گئی ہے۔اویس لغاری کو ریلوے ، امیر مقام کو سیفران، ثقافت و تاریخی ورثہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب وزیر خزانہ اورمحصولات کے وزیر ہوں گے۔ محسن نقوی امور داخلہ اور انسداد منشیات کے وزیر ہوں گے ۔ احد چیمہ کو اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔سینیٹر مصدق ملک کو توانائی اور پیٹرولیم جبکہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا وزیر مقرر کیا گیا ۔

رانا تنویر حسین صنعت و پیداوار ، قیصر احمد شیخ وزارت بحری امور کے وزیرہوں گے۔ اعظم نذیر تاررڈ کو قانون وانصاف اور انسانی حقوق کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین سمندر پارپاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیرہوں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سائنس وٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے وزیرہوں گے۔

Comments are closed.