اسلام آباد پولیس کا مجرموں کیساتھ گٹھ جوڑ ، 100سے زائدافسران ،اہلکارسنگین جرائم میں ملوث نکلے
رپورٹ:ابن الحکیم
اسلام آباد:وفاقی دار الحکومت میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا۔ جرم قابو میں کیوں نہیں آ رہا، وزارت داخلہ کی رپورٹ نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔وفاقی دار الحکومت کی مثالی پولیس فورس ہی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نکلی ۔
وزارت داخلہ کی سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے 102 اہلکا ر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان میں 2 انسپکٹر، 5 سب انسپکٹر اور 16 اے ایس آئی شامل ہیں،7 ہیڈ کانسٹیبل، 69 کانسٹیبل اور تین خبری بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث نکلے۔رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ پولیس فورس کے ان ملزمان کے خلاف 72 فوجداری مقدمات درج کرتے ہوئے 20پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے ، 12 اہلکاروں کی تنخواہوں میں کٹوتی اور جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 14 اہلکار معطل کیے جا چکےہیں۔ جرائم میں ملوث وفاقی پولیس کے 10 اہلکاروں کے خلاف انکوائری جاری ہے جبکہ 46 کو بری کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے یہ تمام اہلکار زنا، زنابالجبر، ڈکیتی ، قتل ، دہشتگردی اور منشیات فروشی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔
Comments are closed.