تھانہ آئی نائن میں تعینات ایٖڈیشنل ایس ایچ او ،سب انسپکٹر رفیق کو موٹرسائیکل سواروں ڈاکوں نےلوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے پولیس اہلکار کو گھر جاتے ہوئے گن پوائنٹ پر لوٹا۔ ڈاکو دیدہ دلیری کیساتھ باوردی ایڈیشنل ایس ایچ او سے سرکاری پستول اورنقدی چھین کرتے چلتے بنے ،ملزمان کی جانب سے سب انسپکٹر پر تشدد بھی کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تاہم ملزمان تاحال گرفتا رنہیں ہوسکے ۔
Comments are closed.