16رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:سولہ وفاقی وزراء ، تین مشیر اور پانچ خصوصی مشیر، وزیر اعظم انوار الحق  کاکڑ نے نگران  وفاقی کابینہ تشکیل دے دی ،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سولہ وزراء سے حلف لے لیا۔۔

 نگران وفاقی وزرا میں شمشاد اختر، جلیل عباس جیلانی، سرفراز بگٹی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انورعلی حیدر ، مرتضی ٰ سولنگی ، گوہر اعجاز، احمد عرفان اسلم ، خلیل جارج ، جمال شاہ ، شاہد اشرف تارڑ شامل ہیں۔ ڈاکٹرندیم جان ، عمر سیف ،محمد علی ، سمیع سعید ، مدد علی سندھی اور انیق احمد بھی وفاقی وزیر ہوں گے۔ شمشاد اختر کو وزارت خزانہ ، محصولات ، اقتصادی امور، شماریات ، نجکار ی ، جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ ، سرفراز بگٹی کو داخلہ ، اوورسیز پاکستانیز،انسداد منشیات ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید انورعلی حیدر کو دفاع ، دفاعی پیداوار، ایوی ایشن اورمرتضی ٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپاگیاہے ۔

گوہر اعجاز تجار ت و صنعت ، احمد عرفان اسلم کو قانون وانصاف، قدرتی وسائل ، موسمیاتی تبدیلی و آبی وسائل ، خلیل جارج کو انسانی حقوق ،ترقی نسواں ، جمال شاہ کو ثقافت وقومی ورثہ ، کیپٹن (ر)شاہد اشرف تارڑ کو مواصلات و پوسٹل سروسز ، ڈاکٹرندیم جان کو صحت ، ڈاکٹرعمر سیف کو آٹی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ، سائنس و ٹیکنالوجی ،انیق احمد کو مذہبی امور ، محمد علی کو توانائی، بجلی و پٹرولیم ،سمیع سعید کو منصوبہ بندی و ترقی اور مدد علی سندھی کو وفاقی تعلیم ، قومی ہم آہنگی اور امور نوجوانان کی وزارت د ی گئی ہے ۔

تین مشیر ائیر مارشل (ر) فرحت حسین خان ، احد علی چیمہ اور وقار مسعود خان بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے ۔ فرحت حسین اور احد چیمہ کا عہدہ وفاقی وزیر جبکہ وقار مسعود کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ مشعال ملک کو خصوصی مشیر برائے انسانی حقوق اور ویمن امپاورمنٹ ، جوا د سہراب ملک کو ، اوورسیز، وائس ایڈمرل (ر) افتخار راو کو بحری امور ، ڈاکٹر جہانگزیب خان کوسرمایہ کاری سہولت کونسل اور سیدہ عارفہ خصوصی مشیر برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگی امور مقرر کیا گیا ہے ۔ تمام خصوصی مشیران کو عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔۔

Comments are closed.