سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سینٹورس مال سیل کردیا

مال کے داخلی راستے پر لگایا گیا حکم نامہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال کر چسپاں کیا۔

اسلام آباد : حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پر سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سینٹورس مال سیل کردیا۔ گارڈز اور مال انتظامیہ کوباہر نکال دیا ۔۔ چاروں اطراف خار دار تاریں لگا کر پولیس تعینات کردی۔تاجروں نے انتظامیہ کے غیر قانونی اقدام کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کردیا۔
سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سینٹورس مال کو سیل کردیا۔ مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر بند کیا گیا۔ مال کے داخلی راستے پر لگایا گیا حکم نامہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال کر چسپاں کیا۔
سی ڈی اے کا اپنے نوٹس میں کہنا ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے مال کو سیل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹورس کے مالک وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی جانب سے شہباز شریف کو ٹوکنے پر مال سیل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی تاجر تنظمیوں نے آج مال کو زبردستی سیل کرنے کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ سیاسی وابستگی کی بنا پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments are closed.