ڈاکٹر طارق بنوری کو چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے اس حوالے سے باقاعدہ آرڈیننس منظور کیا تھا۔ جس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے 2 سال ہو جانی تھی۔

طارق بنوری کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں تعینات کیا تھا اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی۔

ذرائع کےمطابق طارق بنوری کے خلاف وسیع پیمانے پر شکایت عام تھیں، وہ گزشتہ تین سال سے ایڈہاک بنیادوں پر ایچ ای سی چلا رہے تھے، نہ تو میرٹ پر مستقل ای ڈی تعینات کیا گیا نہ ہی ریجنل ڈائریکٹرز تعینات ہوئے، بھاری تنخواہوں پر درجن بھر کنسلٹنٹ بھرتی کیے گئے تھے جن میں بعض ناصرف ریٹائرڈ بلکہ تعلیمی لحاظ سے گریجویٹ تھے۔

حال ہی میں نیب نے بھی ڈاکٹر طارق بنوری کے خلاف بد عنوانیوں، بےقاعدگیوں، بدانتظامی اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی پر تحقیقات شروع کردی تھیں کہ اس دوران آرڈیننس جاری کر کے چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کرکے انہیں فارغ کردیا گیا

Comments are closed.