موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجرسے متحد ہو کر نمٹنا ہوگا، امریکی سفیر
منگلا پن بجلی کے یونٹ 5اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبےمیں امریکا تعاون کررہا ہے، امریکی سفیر کا تقریب سے خطاب
منگلا : پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ منگلا پن بجلی کے یونٹ 5اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبےمیں امریکا تعاون کررہا ہے۔امریکا توانائی کی شعبے میں پاکستان کی معاونت کررہاہے۔پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجز سے نمٹ رہاہے۔ہم سب کو مل کر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق چیلنجزسے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
منگلا پن بجلی کے یونٹ 5اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کو نقصان ہوا۔سیلاب نے پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچایا۔پاکستان کے ساتھ توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔
Comments are closed.