وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن سکالر شپ اور آئی پیڈ سکیم کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہوئے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا اور سکالر شپ سکیم کا از سر نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی پیڈ، لیپ ٹاپ سکیم کے لئے سٹوڈنٹ سروے کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کر کے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے، لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سکیم میں طلبہ کا فیلڈ بیک بہت ضروری ہے، شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیے، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.