چین نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

چین نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ چین نے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے وزارتِ خزانہ کے ذرائع سے رپورٹ کیا تھا کہ مارچ میں واجب الادا دو ارب ڈالر کے قرض کو ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بیجنگ نے اسلام آباد کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

بحران کا شکار پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اسی تناظر میں گزشتہ سال عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر کا ایک اسٹینڈ بائے معاہدہ ہوا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.