چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی،چینی سفیر نے بڑی خبر دےدی

 چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک  کو درپیش خطرات سے آگاہ ہیں اور دونوں ممالک مل کر دشمنوں کا مقابلہ کریں گے ،سی پیک کے خلاف تمام منفی عناصر کو شکست دی جائے گی ، ایسی کوششیں  ہمیں تعاون سے نہیں روک سکتیں۔ سی پیک  منصوبے سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے چینی  سفیر نے کہا کہ چین کے صدر ژی جن پنگ نے رواں برس پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم کورونا وباءکے باعث دورہ ملتوی ہوا ہے۔ دونوں حکومتیں دورے کی نئی تاریخ پر کام کر رہی  ہیں جس کے بعد نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

دوسری جانب چینی سفیر یاو جنگ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی ہے ۔ ملاقات  میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، علاقائی امور اور پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ یاؤ جنگ نے  اس عزم کا اظہا رکیاکہ  چینی بزنس کمیونٹی پاکستان کے ساتھ مل کر زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چا ہتی ہے۔

Comments are closed.