ایٹمی پروگرام پربےبنیاداورغیرضروری تبصرےسےگریزکیاجائے، جنرل ندیم رضا

 اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہاہے کہ پاکستان اپنےنیوکلیئرپروگرام پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کرےگا،قومی اسٹریٹیجک پروگرام پربےبنیاداورغیرضروری تبصرےسےگریزکیاجائے۔ ملک کی ایٹمی صلاحیت مادروطن کےدفاع اورسالمیت کی ضامن ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہاکہ ملکی نیوکلیئرپروگرام کو مکمل عوامی ، سیاسی اور عسکری حمایت حاصل ہے اور سول اور ملٹری قیادت اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ایک ذمہ داراورپراعتماد ایٹمی ملک ہے جو فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کی ملکی پالیسی پر سختی کیساتھ کاربند ہیں۔

جنرل ندیم رضا نے زور دیا کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹیجک پروگرام پر رسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔

Comments are closed.