مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب نے شدید نعرے بازی کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کی، جس کے بعد واپس جاتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی رہنماؤں کا گھیراؤ کر لیا۔
اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر لیگی قیادت کے خلاف نعرے بازی اور نازیبا الفاظ کا استعمال ہوا تو مریم اورنگزیب نے جواب میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگائے، اس دوران ڈاکٹر مصدق ملک اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
نیوز ڈپلومیسی کے پاس موجود ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک کارکن نے ڈاکٹر مصدق ملک کو تھپڑ مارا، اسی اثناء میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو ان سے کچھ ہی فاصلے پر تھے انہوں نے دوڑ کر تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی کارکن کو پکڑا،تاہم مصدق ملک کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی وہ نوجوان بھاگ نکلا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ڈاکٹر مصدق ملک کی پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ لڑائی کی ویڈیو۔۔۔#VoteOfConfidence #Parliament #ShahidKhaqan pic.twitter.com/Rqn7COOZxV
— News Diplomacy (@newsdiplomacy) March 6, 2021
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال اور مرتضیٰ جاوید عباسی پر ایک نوجوان نے جوتا پھینک دیا جو سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے سر پر لگا، مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ساتھ بھی مبینہ طور پر بدتمیزی کی گئی۔
اس تمام تر صورتحال میں وفاقی دارالحکومت کی ’’مثالی‘‘ پولیس کی جانب سے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا، پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کے موقع پر ڈی چوک اور ریڈ زون میں صرف چند اہلکار تعینات کیے گئے جو پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روکنے میں ناکام رہے۔
Comments are closed.