شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ، 2 دہشتگرد ہلاک

دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہے اور اس پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔پاک فوج دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہے اور اس پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

گزشتہ 2 دہائیوں سے جاری دہشتگردی کے خلاف جاری اس جنگ میں اب تک پاکستان میں 87 ہزار سے زائد شہادتیں ہوئی ہیں جن میں مسلح افواج، پولیس ودیگر مسلح فورسز کے اہلکاروں سمیت معصوم شہری بھی شامل ہیں۔ پاکستانی عوام نے دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

Comments are closed.