قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری،کابینہ کا 3 ارب 33 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری دی گئی ، اجلاس میں وزیرخزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کیا۔

ایوان نے شعبہ ہوا بازی کا 4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کرلیا، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا 14 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا، اس کے علاوہ کابینہ کا 3 ارب 51 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے مطالبہ زر منظور دی گئی۔

اجلاس کے دوران شعبہ کابینہ کا 3 ارب 33 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا جب کہ ہنگامی امداد اور بحالی کے لیے 8 ارب 89 کروڑ 34 لاکھ کے مطالبہ زر منظور ہوئے۔

خیال رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنشن اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی، ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہر قیمت پر آگے بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات میں سادگی اور کفایت شعاری لائیں گے، سٹیشنری، دودھ، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اور خیراتی ہسپتالوں سمیت بعض ضروری اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا جائے گا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

Comments are closed.