سندھ حکومت خاتمے کی دھمکی دی گئی،زبان کھولی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،مرادعلی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہیں  سندھ حکومت ختم کرنے کی دھمکی دی گئی، تحقیقات ہورہی ہیں، اس لیے چپ ہوں۔ اگر زبان کھولی تو سب کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

 سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے  وزیراعلیٰ نے کہا کہ  18 اکتوبر کے جلسے سے حکومت  بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، پولیس پر دباؤ ڈال کر  ایک مفرور  کے ذریعے جعلی مقدمہ درج کرایا گیا اور  دھمکیاں دی گئیں۔یہ پہلے تھانوں میں گئے پھر پولیس کو دباؤ میں لینا شروع کیا، بلاول بھٹو نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بتا دیاکہ ہم سندھ پولیس کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بہت سی چیزیں  ہیں  جو بتا نہیں سکتا، ہماری حکومت ہمارے مہمانوں سے بڑھ کر نہیں ہے۔ہمارے مہمان کو ایک غیر مہذب طریقے سے گرفتار کیا گیا جس پر پوری سندھ دھرتی شرمندہ ہے۔

ماد علی شاہ کاکہناتھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے  بھی کراچی واقعے  پرنوٹس لیا ہے کہ  تحریک انصاف کے  لوگوں نے  پولیس والے کے ساتھ کس طرح بدتمیزی کی، رات کو ایک بجے صبح تک مقدمہ درج نہ ہونے پر    سنگین نتائج کی  دھمکیاں  دی گئیں۔

Comments are closed.