تحریک انصاف حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے، پٹرولیم مصنوعات، بجلی مہنگی کرنے کے بعد سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا۔
سی این جی ایسوسی ایشن نے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد درآمدی ایل این جی سے چلنے والے سی این جی اسٹیشنوں کے لئے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے،سندھ میں سی این جی 15 روپے فی کلو اور پنجاب میں سی این جی 8 روپے فی لیٹر مہنگی کردی گئی ہے،اضافے کے بعد پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی کی نئی قیمت تقریبا 123 روپے 40 پیسے فی لٹر اور سندھ میں تقریبا 184 روپے فی کلو ہوجائے گی۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ سیلز ٹیکس میں اضافہ اور اسپاٹ مارکیٹ کی مہنگی خرید کے باعث کیا جارہا ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی قیمت میں اضافے کی وجہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور ایل پی جی کی طرح، ایل این جی کی امپورٹ پر بھی فوری طور پر سیلز ٹیکس کم کیا جائے اور غریب عوام کے فیول کو سستا کیا جائے۔
Comments are closed.