سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز دو روز کے لیے بند، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات بھی ملتوی

لاہور ڈویژن میں سیلابی صورتحال کے باعث ڈائریکٹر کالجز نے مختلف علاقوں کے کالجز کو دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق 29 اور 30 اگست کو شاہدرہ، چوہنگ اور بند روڈ کے کالجز بند رہیں گے۔

متاثرہ اضلاع کے کالجز میں تعطیلات

مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ شرقپور شریف، فیروزوالہ، خانقاہ ڈوگراں اور نارنگ منڈی کے کالجز بھی بند رہیں گے۔ اسی طرح ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز میں بھی 2 روز چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ قصور کے علاقے کنگن پور میں بھی کالجز بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ملتوی

سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ملک بھر میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیے ہیں۔ ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق یہ فیصلہ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا

ترجمان کے مطابق ملتوی امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ امیدواروں کو ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے امتحانات کی نئی شیڈول سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ بروقت تیاری کرسکیں۔

Comments are closed.