اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر کیے گئے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا تھا کہ اُنہیں خطے میں تباہ کن کشیدگی کا خطرہ ہے جسے روکنے کے لیے وہ تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جا سکے جو مشرقِ وسطیٰ میں متعدد محاذوں پر بڑے فوجی تصادم کا باعث بن سکے۔
Comments are closed.