انگلینڈ کو پہلا ٹیسٹ جیتنے پرمبارکباد،اگلا ٹیسٹ ہم جیتیں گے، وزیراعظم
انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرے گا،کرسچن ٹرنر کو ایسے نہیں جانے دینگے، ملتان ٹیسٹ میں ہم نے آپ کو ہرانا ہے، دونوں ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب
اسلا آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر مبارک دیتا ہوں۔امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا۔انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔پاکستان دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 17 سال بعد انگلش ٹیم کی پاکستان آمد تاریخی لمحہ ہے۔انگلش کپتان بین ا سٹوکس سیلاب متاثرین کیلئے آگے آئے۔بین اسٹوکس کا جذبہ لائق تحسین ہے۔بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بہترین انداز میں اپنا کام کر رہے ہیں۔پاکستان میں کھیلوں میں ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات ہیں۔
📸 Dinner hosted for the Pakistan and England teams at the PM House in Islamabad#PAKvENG pic.twitter.com/nTXeCn6DB3
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 5, 2022
وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں ہم نے آپ کو ہرانا ہے، دیکھ کر جائیں۔آپ کو ایسے نہیں جانے دیں گے۔پتہ چلا آپ کی ترقی ہو گئی اور آپ جا رہے ہیں۔
Comments are closed.