پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازشیں ناکام بنائیں گے، عسکری قیادت

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں ملکی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) و ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

کانفرنس میں یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ آرمی چیف نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور افغان عبوری حکومت سے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے تیز کرنے اور امن کو خراب کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آخر میں آرمی چیف نے فورسز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے ہر قیمت پر دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.