صارفین کوبجلی بلز کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے بھی محروم کردیاگیا۔

نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی ،بجلی صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بجلی بل کی قسط کراسکیں گے۔

نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کرتے ہوئے تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے جس کے مطابق قسط کرانے کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیا جائے۔

نیپرا نے آخری دن سرکاری چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے اور سرکاری چھٹی کے باعث بل کی عدم ادائیگی پر صارفین سے لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت بھی کی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.