متنازع ٹویٹ کیس:جج کا تبادلہ، اعظم سواتی ضمانت پرفیصلہ موخر
سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نے اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا،ان کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کردی گئیں،فیصلہ 16 دسمبر تک موخر کردیا گیا
اسلام آباد : متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 16 دسمبر تک موخر کر دیا گیا۔سپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نے اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا۔ان کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد کردی گئیں۔
جج اعظم خان کو نیا سپیشل جج سینٹرل تعینات کر دیا گیا۔وزارت قانون نے جج اعظم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج اعظم خان کی بطور سپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی سفارش کی تھی۔
Comments are closed.