ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ ایک دن میں مزید 56 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پاکستان میں اس وبا ءسے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 603 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 ہوگئی ۔اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 46 ہزار 376 ہے، جن میں سے 2 ہزار 575 کی حالت تشویشناک ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، اسلام آباد میں 33 ہزار 695، بلوچستان میں 17 ہزار 604، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
Comments are closed.