پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود قاتل وباء انسانی جانیں نگل رہی ہے، گزشتہ روز مزید 34 افراد کورونا وبا کے ساتھ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے،جب کہ 1 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 ہزار سے زائد شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1 ہزار 19 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 65 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 184 افراد میں کورونا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 36 ہزار 74، بلوچستان میں 26 ہزار 232، اسلام آباد میں 82 ہزار 139، آزادکشمیرمیں 19 ہزار 783 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 712 کورونا مریض ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہزار 726 ہے، سندھ میں 23 ہزار 495 زیر علاج ہیں، پنجاب میں 11 ہزار 295،خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 608، اسلام آباد میں 1ہزار 657،گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں ایک ہزار 29 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 541 ایکٹو کیسز ہیں۔
این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ قاتل وباگزشتہ روز مزید34 زندگیاں نگل گئی، ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 723 اموات ہوچکی ہیں۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ پنجاب میں15 اموات سامنے آئیں۔8لاکھ 78 ہزار 740 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز 39 ہزار 214 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
Comments are closed.