کورونا وائرس نے مزید57 زندگیوں کا خاتمہ کر دیا۔۔3060 نئےکیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے،قاتل وباء نےمزید 57 زندگیوں کا خاتمہ کر دیا، جب ایک ایک روز میں 3 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58 ہزار670 ٹیسٹ کئےگئےجن میں سے 3 ہزار60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے ملک میں اب تک سامنے والے کیسز کی تعداد9 لاکھ3 ہزار 599 ہو گئی۔

اس خطرناک وباء سے پنجاب میں 3 لاکھ 34ہزار 760 افراد متاثر ہوچکے ہیں، سندھ میں متاثرین کی تعداد3 لاکھ 9ہزار647 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 29 ہزار 883، بلوچستان24 ہزار583، اسلام آباد میں80 ہزار 418 اور آزادکشمیر میں18ہزار808افرادمتاثر ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد5500ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب میں 9784 اور سندھ میں 4920اموات ہو چکی ہیں،‏خیبرپختونخوا میں3950 اور ‏اسلام آباد میں 745 اموات ہوئیں، ‏بلوچستان 270 اور ‏گلگت بلتستان107 اموات ہوئیں، ‏آزادکشمیر میں کورونا سےاموات کی تعداد532 ہو گئی۔

اسوقت ملک کے اسپتالوں میں 4ہزار763 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 506 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، ملتان67، لاہورمیں43 اوربہاولپورمیں40فیصد وینٹی لیٹربھرگئے، ملتان 59، صوابی47 اور پشاور 39 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

Comments are closed.