کورونا وائرس نے پاکستان میں مزید 73 انسانی زندگیوں کا خاتمہ کر دیا، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 680 تک پہنچ گئی جب کہ دو ہزار سے زائد نئے افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا کیسز9 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 455 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح پاکستان میں کورونا کے اب سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 16 ہزار 239 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک پنجاب میں 3 لاکھ 38 ہزار 377، سندھ میں 3 لاکھ 15 ہزار 410 ، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 31 ہزار 775، اسلام آباد میں 81 ہزار7، بلوچستان میں 25 ہزار1، آزاد جموں وکشمیر میں 19 ہزار 108 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 561 افراد اس مہلک وباء کا شکار ہو چکے ہیں۔
اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد58 ہزار 857 ہے۔ جب کہ4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جب کہ گزشتہ ایک روز میں کورونا نے مزید 73 زندگیوں کا خاتمہ کر دیا جس کے بعد اب اس وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 680 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے گزشتہ روز 2 ہزار 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد اس خطرناک مرض کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 36 ہزار 702 ہوگئی ہے۔
Comments are closed.