کوروناسے مزید88 اموات،4 ہزارسےزائد نئے کیسزرپورٹ،52 اضلاع شدید متاثر

پاکستان میں عالمی وبا کے قاتلانہ وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قاتل وائرس نے مزید 88 زندگیوں کا خاتمہ کر دیا جب کہ 4 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ97 ہزار 468 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں کورونا وباء کی روک تھام کے لئے بنائے گئے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز اور وباء سے ہونے والی اموات کے تازہ ترین اعداد شمار جاری کر دیئے ہیں، جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار238 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار7 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد8لاکھ97ہزار468 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ ایک روز میں قاتل وائرس نے مزید 88 زندگیوں کا خاتمہ کر دیا، جن میں سے سب سے زیادہ پنجاب میں 35 مریض جان کی بازی ہارگئے، خیبرپختونخوا میں25، سندھ 22 اور اسلام آباد میں3 اموات ہوئیں،ملک میں اب تک وباء کے باعث ہونے والی مجموعی اموات 20 ہزار  177ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں کوروائرس کے ایکٹوو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 تک پہنچ گئی جن میں سے اس وقت اسپتالوں میں 4 ہزار819 افراد زیرعلاج جبکہ 536 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں،ملتان کے 70، لاہورمیں51 اور بھاولپورمیں42فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے، ملتان میں 62، صوابی میں 48 اور گوجرانوالا میں 45 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

مثبت کیسزکی شرح6 اعشاریہ 43 رپورٹ ہوئی جب کہ ملک کے 52 اضلاع ایسے ہیں جہاں پر کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب کے 20 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے، خیبرپختونخوا کے 14، سندھ کے 12، آزادکشمیر کے 4 بلوچستان کے1 ضلع کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں بھی کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔

Comments are closed.