پاکستان میں کورونا وائرس مزید65 زندگیاں نگل گیا،3ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت حال بدستور تشویش ناک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وباء کے باعث مزید 65 افراد زندگی زندگی کی بازی ہار گئے، جب کہ تین ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز 53 ہزار 770 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 84 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے ایکٹوو کیسز کی تعداد 89 ہزار 44 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 47 ہزار 457، پنجاب میں 22 ہزار938 کورونا مریض موجود ہیں، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 389 اور اسلام آباد میں 5 ہزار 386  میں ایکٹوو کیسز ہیں، گلگت بلتستان میں 745، بلوچستان میں 573 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 556 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اب تک 4 لاکھ 18 ہزار 478 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 78 ہزار288 ہے، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 55 ہزار 712، اسلام آباد میں 95 ہزار 709 مریض سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 579 ، بلوچستان میں 31 ہزار 781 اور آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 423 کیسز ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ڈیٹا سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی  تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 تک پہنچ گئی گزشتہ روز رپورٹ ہونے والی 65 اموات کے بعد اس وباء کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848 ہو گئی ہے، ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 6 ہزار 78 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.