کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، قاتل وباء ایک دن میں مزید 84 زندگیاں نگل گئی، جب کہ مزید چار ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہزار 94 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 63 ہزار161 کورونا ٹیسٹ کئےگئے جن میں سے چار ہزار 62 افراد کے وباء سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا تشخیصی شرح 6.43 جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 84 افراد کا انتقال ہوا جس کے بعد ملک میں اس وباء کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 497 ہو گئی ہے، حکام کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 410، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 8 ہزار 758 ہو گئی ہے، خیبرپختنوخواہ میں 1 لاکھ 66 ہزار 564 اور بلوچستان 32 ہزار480 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اب تک اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 840 ، آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.