پاکستان میں کورونا مزید 141 زندگیاں نگل گیا،4 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات اور نئے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،قاتل وبا نے ایک دن میں مزید 141 زندگیاں نگل لیں جب کہ چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 61 ہزار 410 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 4 ہزار199 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں ایکٹوو کیسز کی تعداد 91 ہزار 204 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 139 تک پہنچ گئی ہے، پنجاب میں 3 لاکھ 83 ہزار742، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 58 ہزار 243 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں 96 ہزار 980، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739، بلوچستان میں 31 ہزار 928 اور آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 تک پہنچ گئی، جب کہ ایک دن میں 141 افراد  زندگی کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 220 تک جا پہنچی۔ مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ 83فیصد رہی، ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں

Comments are closed.