پاکستان میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ایک دن میں 24 اموات، 1980 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کی وباء ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگی ہے، ایک دن میں قاتل وائرس مزید 24 جانیں نگل گیا، جب کہ ایک ہزار 980 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں سے 1 ہزار 980 افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 78 ہزار 847 ہوچکی ہے۔

سندھ میں اب تک کورونا کے 3 لاکھ 49 ہزار 586 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 725 ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار 710 افراد اس مہلک وبا کا شکار ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں 83 ہزار 956، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 44 اور آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کورونا مریض رپورٹ ہو چکے ہیں

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 862 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 25 ہزار 589 پنجاب میں 8 ہزار 874، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 817،اسلام آباد میں ایک ہزار 719، گلگت بلتستان میں 676 ۔۔بلوچستان میں  ایک ہزار169 اور آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 18 کیسز ہیں۔

Comments are closed.