پاکستان میں کورونا پھربڑھنے لگا۔۔۔ مزید35 اموات، 1828 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے، مثبت کیسز کی شرح 3.79فیصد تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران قاتل وبا مزید 35 جانیں نگل گئی، جب کہ ایک ہزار 800 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شماکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 35مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار 555تک جا پہنچی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے48ہزار134 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار828نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.79فیصد ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9لاکھ 69ہزار370ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 36ہزار454ہے جبکہ 9لاکھ 11ہزار383افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 45ہزار269،پنجاب میں تین لاکھ 47ہزار793، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 162 اور بلوچستان میں 27 ہزار 781 جبکہ آزاد کشمیر 20ہزار 811اورگلگت بلتستان میں 6 ہزار769افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.