پاکستان میں کورونا مزید 39 زندگیاں نگل گیا، 2 ہزار783 نئےکیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس پھر پنجے گاڑھنے لگا ہے، قاتل وباء ایک دن کے دوران مزید 39 زندگیاں نگل گئی، جب کہ 2 ہزار 783 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 49 ہزار247 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2ہزار 783 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق وبا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 18 ہزار 329 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.