کوروناتشخیصی شرح 8.61 فیصد، ایک دن میں40 اموات،4 ہزار858 نئے کیسز ریکارڈ

پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح ساڑھے 8 فیصد سے تجاوز کر گئی، ایک دن میں چار ہزار 800 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ قاتل وبا مزید 40 افراد کی زندگیاں نگل گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ وباء کی صورتحال سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں56 ہزار 414افراد کے  کورونا ٹیسٹ کئےگئے،جن میں سے چار ہزار 858 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد73 ہزار 213  ہے، جن میں سب سے زیادہ مریض سندھ میں زیر علاج ہیں جہاں پر ایکٹو کیسز 46 ہزار616 ہے، پنجاب میں13 ہزار 470، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار110 ایکٹوو کیسز ہیں، اسلام آباد میں ایکٹو کیسز3 ہزار 847، گلگت بلتستان 813، بلوچستان 1 ہزار199 اور آزاد جموں وکشمیر میں 3 ہزار 158 کیسز ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز 40 افراد جان کی بازی ہار گئے، سب سے زیادہ سندھ میں 20 افراد جاں بحق ہوئے۔اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 462 تک پہنچ چکی ہے، 318 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔3 ہزار 889 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ 43 ہزار20 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed.