پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قاتل وباء سے متاثرہ 54 جان کی بازی ہار گئے جب کہ ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 48 ہزار 907 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 308 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 656 ہو گئی ہے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 45 ہزار 826 ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز قاتل وباء مزید 54 انسانی جانیں نگل گئی، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 947 ہو گئی، پنجاب میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ 12 ہزار 710 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا سے 7 ہزار 442، خیبرپختونخواہ میں 5 ہزار 593 اور اسلام آباد میں 929 افراد کا انتقال ہوا۔ گلگت بلتستان میں اب تک 186 ، بلوچستان میں 349 اور آزاد جموں کشمیر میں 738 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا۔
Comments are closed.