پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، ایک دن میں قاتل وباء مزید 79 انسانی زندگیاں نگل گئی جب کہ 3 ہزار 980 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار 76 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 53 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 980 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورنا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 75 ہزار 558 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 159 ہے، پنجاب میں 3لاکھ 97 ہزار 94 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، خیبرپختونخواہ میں 1لاکھ 63 ہزار 678 اور بلوچستان میں 32 ہزار 329 مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے، اسلام آباد میں 1 لاکھ 242،گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993 اور آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 484 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.