پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے مزید81 اموات، 1 ہزار897 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، قاتل وباء ایک دن میں مزید 81 زندگیاں نگل گئی، جب کہ ایک ہزار 897 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 327 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹے میں 46 ہزار231 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1 ہزار 897 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور کورونا متاثرین کی تعداد 12 لاکھ27 ہزار 905 ہو گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے وباء کے باعث دوران 81 افراد انتقال کر گئے، ملک میں کوروناسے اموات کی تعداد27 ہزار327 ہو گئی، پنجاب میں12 ہزار 449، سندھ میں7 ہزار 289،‏ خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 426 اور ‏اسلام آباد میں 904 اموات ہوئیں، بلوچستان میں 344     اور ‏گلگت بلتستان 182، ‏آزادکشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 733 ہو گئی۔

سندھ میں متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار448، پنجاب میں 4 لاکھ23ہزار670افراد متاثر ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں1لاکھ71 ہزار589، بلوچستان32 ہزار772افراد، اسلام آباد میں 1لاکھ 4 ہزار 348 اور آزاد کشمیر میں33 ہزار821 افراد، گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 10 ہزار 257 ہوگئی۔ اس وقت اسپتالوں میں4ہزار846 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments are closed.